مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

بدھ 6 جون 2018 15:42

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور 127 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ بدھ کو مریم نواز نے این اے 125 کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے یہ حلقہ پہلے 120 کا تھا جہاں سے ان کے والد اور والدہ نے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔

(جاری ہے)

نئی انتخابی حلقہ بندی کے بعد اب یہ حلقہ 125 ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے عظیم خان کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ مریم نواز 2018 کے انتخابات کے لئے میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ امید یہی ہے کہ اگلے دو روز میں مریم نواز اسی حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی فہرست بھی امیدواروں کی جاری کردی جائے گی۔