پروفیسر حسن عسکری ایک ماہر پروفیسر ہیں‘

وہ مسلم لیگ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی غلطیوں پر بھی تنقید کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے‘ اب سپیکر پنجاب اسمبلی یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے‘ الیکشن کمیشن دو دن میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر فیصلہ کرے گا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

بدھ جون 15:42

پروفیسر حسن عسکری ایک ماہر پروفیسر ہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا ہے کہ پروفیسر حسن عسکری ایک ماہر پروفیسر ہیں‘ وہ مسلم لیگ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی غلطیوں پر بھی تنقید کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے‘ اب سپیکر پنجاب اسمبلی یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے‘ الیکشن کمیشن دو دن میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا ایک نام آپ دے دیں ایک ہم دیتے ہیں پروفیسر حسن عسکری ایک نامور پروفیسر ہیں وہ مسلم لیگ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی غلطیوں پر بھی تنقید کرتے ہیں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں معاملہ اب الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے اب نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ ان کے اراکین کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ کوشش کی تھی کہ ایک نام حکومت ڈراپ کرے اورایک ہم کردیں اب یہ معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا ہے اب سپیکر پنجاب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دیں گے الیکشن کمیشن دو دن میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر فیصلہ کرے گا۔