پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہش مند جعلی ڈگری ہو لڈر اور پاکستان ایئر فورس کا سزا یا فتہ نکلا

سا بق ایم این اے نواب شیر وسیر کا 1977میں کورٹ مار شل ‘ایف اے کئے بغیر بی اے کی ڈگری حا صل کرنے کا انکشاف

بدھ 6 جون 2018 15:42

پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہش مند جعلی ڈگری ہو لڈر اور پاکستان ایئر فورس ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پیپلز پارٹی کا جڑانوالہ سے سا بق ایم این اے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہش مند جعلی ڈگری ہو لڈر اور پاکستان ایئر فورس کا سزا یا فتہ نکلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کا جڑانوالہ سے سا بق ایم این اے نواب شیر وسیر پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شا مل ہوااور پی ٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا خواہش مند ہے تحقیقا ت کے دوران اہم معلومات سا منے آئیں موصوف نے ایف اے کیے بغیر ہی بی اے کی ڈگری حا صل کر لی پاکستان ایئر فورس میں ملازمت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر 1977میں انکا کورٹ مار شل ہوا اور انہیں 6ماہ کی قید کی سخت سزا سنا ئی گئی نواب شیر وسیر نے سزا کے خلاف ملک کی تمام عدا لتوں میں اپیلیں کی جو مسترد ہو گئی ذرائع نے بتایا کہ نواب شیر وسیر اس وقت حیران ہو گیا جب انہیں پتہ چلا پی ٹی آئی نے تمام معلوما ت حا صل کر لی ہیں رابطہ کر نے پر انہوں پاکستان ایئر فورس سے ہو نے والی سزا تسلیم کر لی موصوف اب نہ پیپلز پارٹی کے رہے اور نہ پی ٹی آئی کے رہے ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے بھی ایم این اے کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔