فیفا ورلڈ کپ، سعودی ٹیم کی پرچم برداری 6لڑکیاں کرینگی

بدھ 6 جون 2018 15:49

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کی پرچم برداری 6لڑکیاں کریں گی۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی ٹیم کی پرچم برداری کرنے والی ان 6لڑکیوں کی عمریں 13سال سے 17سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لڑکیاں سعودی پرچم لے کر قومی ٹیم کی قیادت کریں گی، ان لڑکیوں کی شمولیت سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کی مظہر ہے۔یہ لڑکیاں بلند حوصلہ بہادر اور معاشرے میں ہونے والی تبدیلوں کا نشان ہیں۔اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں شرکت کریں گے۔