چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا اگلے برس عہدہ چھوڑنے کا اعلان

بدھ 6 جون 2018 15:49

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے اگلے برس اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میلبورن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے سے اپنے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے، وہ بارہ ماہ بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔جیمز سدر لینڈ نے 2001 میں کرکٹ آسٹریلیا کے باس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں، وہ کرکٹ آسٹریلیا کے طویل ترین چیف ایگزیکٹیو رہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں کینگروز کپتان اور کھلاڑیوں کی بال ٹیمپرنگ کے بعد جیمز سدرلینڈ کو دباو کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :