پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا

بدھ 6 جون 2018 15:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

متعلقہ عنوان :