پی این سی اے میں سمر آرٹ کلاسز 26 جون سے شروع ہوں گی

بدھ 6 جون 2018 15:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے زیر اہتمام سالانہ سمر آرٹ کیمپ 26 جون ، 2018 سے نیشنل آرٹ میں شروع ہو گا۔ پی این سی اے ہمیشہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فنونِ لطیفہ سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے غرض سے سالانہ آرٹ کلاسز منعقد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تخلیقی کاموں میں گزارنے اور فنون لطیفہ کے مختلف اصناف سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے وقف کرنا ہوتا ہے۔ جہاں بچوں کوموسیقی ، مصور ی، پتلی سازی ،فوٹو گرافی ، خطاطی ، مجسمہ سازی اور دیگر شعبوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال 26 جون سے شروع ہونے والے سمر آرٹ کیمپ میں 8 سے 15 سال تک کے بچوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر بچے سمر آرٹ کلاسز میں شرکت کے لئے اپنے نام دفتری اوقات کار صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :