تکبیر نیوز کا ایک سال مکمل ہونے پر سعودی عرب میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں تکبیر نیوز کی پہلی سالگرہ کو منانے کے لئے دارلحکومت ریاض کی سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ کاروباری حضرات نے بھی بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جون 2018 15:46

تکبیر نیوز کا ایک سال مکمل ہونے پر سعودی عرب میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،خرم خان،ریاض،سعودیہ) تکبیر نیوز کا ایک سال مکمل ہونے پر سعودی عرب میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں تکبیر نیوز کی پہلی سالگرہ کو منانے کے لئے دارلحکومت ریاض کی سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ کاروباری حضرات نے بھی بھرپور شرکت کی،جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف تھے اس موقعہ پر مقررین میں سے تصدق گیلانی، خالد اکرم رانا، احمد المغربی،ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی اور ساجدہ چوہدری کا کہنا تھا کہ تکبیر نیوز نے ایک سال میں جتنی ترقی کی ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی، تکبیر نیوز اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر ابھرا ہے اور اس نے بلاامتیاز اور بلاتفریق سبھی کو جگہ دی ہے سعودی عرب میں تکبیر نیوز کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے صحافتی اقدار کو خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے اور اپنی جگہ بنائی ہے، کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف کا کہنا تھا کہ تکبیر نیوز کیمونٹی کا چینل ہے اور اس نے جس طرح پاکستانی کیمونٹی ایونٹس کو نمایاں بنایا ہے اس کے لئے وہ سعودی عرب اور پاکستان میں موجود تکبیر نیوز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، محمود لطیف نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں کو چاہئیے کہ وہ سعودی عرب میں آنے کے خواہاں افراد کو یہاں کے حالاتو واقعات سے روشناس کریں اور یہاں کے قوانین سے آگاہ کریں تاکہ پاکستانی یہاں آکر مسائل سے دوچار نا ہوں، تقریب سے تکبیر نیوز کے کنٹری ہیڈ زاہد شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ہم کیمونٹی کا بھرپور ساتھ دیں، اور اس حوالے سے کیمونٹی نے بھی جس پیار اور محبت سے ہمیں اور تکبیر نیوز کو سراہا ہے اس سے ہمارے مزید حوصلے بلند ہوے ہیں،تقریب سے بیورو چیف عابد شعمون چاند، اور نمائندہ خصوصی رانا کاشف نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں تکبیر نیوز کی پہلی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور معزز مہمانوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں نے تکبیر نیوز کی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر سعودی عرب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیوروچیف عابد شعمون چاند اور کینٹری ہیڈ زاہد شریف کی کوششوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا