فلسطین میں اسرائلی فوج کی طرف سے مسلمان خواتین و معصوم بے گناہ بچوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں اسلام دشمن قوتیں ان کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

بدھ 6 جون 2018 16:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ فلسطین میں اسرائلی فوج کی طرف سے مسلمان خواتین و معصوم بے گناہ بچوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں اسلام دشمن قوتیں ان کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیںعالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

جمہوریت کے دعویدار مسلمانوں پر ظلم ہونے کے باوجود کیوں خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر فلسطین ،شام اور کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک کے حقوق کا دفاع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ کشمیری قوم بہادر اور نڈر ہے وہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کا حق حق خود ارادیت نہیں چھین سکتی اور کشمیری اپنی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گئے۔ چودھری محمد اشرف نے کہا اگر فلسطین ، کشمیر اورشام میں قتل و غارت نہ روکی گئی تو پھر دنیا ایک عالمی جنگ کے لیے تیار ہو جائے جس سے پوری دنیا کا سکون تباہ و برباد ہو جائے گا۔