وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کشمیری قوم کاحق اداکردیا‘ایکٹ میںترمیم روشن مستقبل کی ایک اورنوید ہے ‘ایکٹ میںترمیم کے بعدآزادکشمیرمالی اوراقتصادی طورپربااختیارہوگیاہے

ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کی بات چیت

بدھ جون 16:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کشمیری قوم کاحق اداکردیا‘ایکٹ میںترمیم روشن مستقبل کی ایک اورنوید ہے ‘ایکٹ میںترمیم کے بعدآزادکشمیرمالی اوراقتصادی طورپربااختیارہوگیاہے ایکٹ میںترمیم کے بعدآزادکشمیرکے اندرمزیدخوشحالی آئیگی اورتعمیروترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفارو ق حیدرخان نے آئینی ترمیم کے ذریعے آزادکشمیرکوبااختیاربناکرتاریخ سازکارنامہ سرانجام دیاہے ہم وزیراعظم آزادکشمیراوران کی پوری ٹیم کومبارکبادپیش کرتے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیرکی تاریخ کابڑافیصلہ کرتے ہوئے کشمیریوںکوان کے حقوق دلوائے قائدکشمیر،نوجوانوںکے دلوںکی دھڑکن ،نڈر،جرات مندوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے نامساعدحالات کے باوجودعوامی حقوق کے لیے جوجنگ لڑی وہ قابل فخرہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے عوامی حقوق کی جنگ جیت لی آئینی اصلاحات،مالی وانتظامی اختیارات کی منتقلی اورانتظامی خودمختاری ،کشمیرکونسل ایکٹس کوواپس حکومت آزادکشمیراوراسمبلی کومنتقل کرواکرایسا کارنامہ سرانجام دیاہے جو نہ صرف مدتوںیادرکھاجائے گابلکہ اس کارنامے کو تاریخ میںسنہری حروف سے لکھاجائے گا،قومی سلامتی کونسل اوروفاقی کابینہ کے اجلاس میںجس باعزت طریقے سے اختیارات کی منتقلی کافیصلہ ہوااورراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی ٹیم نے جس باوقاراندازسے اس میںترامیم کے لیے وفاق اوروفاقی اداروں کوراضی کیااس پروہ مبارکباداورخراج تحسین کے حقدارہیںکشمیری قوم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے اس تاریخ سازاقدام پرہمیشہ ان کی مشکوررہے گی انہوںنے کہاکہ ’’شیروں‘‘کے پانچ سالہ تعمیروترقی کے دورکے بعدپاکستان کے اندرپی ٹی آئی،پی پی پی ودیگرجماعتوںکاکوئی نام لینے والابھی نہیںن لیگ کی حکومت نے پاکستان کے اندرپانچ سالہ میںتاریخ سازاورمیگاپراجیکٹس کوپایہ تکمیل تک پہنچایاعوامی حقوق عوام کوان کی دہلیزپردیئے انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان وآزادکشمیرمیںاگلادورپھرپاکستان مسلم لیگ ن کاہوگان لیگ نے جمہوریت کومضبوط اورملک کوترقی کی شاہراوںپرگامزن کیاہے ۔