سیکرٹری صنعت و حرفت کے اسسٹنٹ زاہد مقبول کے خلاف جاری ہونے والے بیانات میں کو ئی سچائی نہیں‘ترجمان

بدھ جون 16:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سیکرٹری صنعت و حرفت کے اسسٹنٹ زاہد مقبول کے خلاف جاری ہونے والے بیانات میں کو ئی سچائی نہیں ۔

(جاری ہے)

چند شر پسند عناصر جھوٹ پر مبنی بیانات جاری کروا کر مذکورہ ملازم کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں ،جبکہ زاہد مقبول ایک فرض شناس اور ایماندار انسان ہیں ان کے خلاف سازشی ٹولے نے جھوٹا اور من گھڑ ت پروپگنڈہ شروع کر رکھا ہے جس سے زاہد مقبول کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی جھوٹ پرمبنی بیانات جاری کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا جائے جس سے شریف شہریوں کے عزت اچھالنے والے واقعات میں کمی آ سکے زاہد مقبول کو سات سال سے زاہد عرصہ ایک ہی جگہ تعیناتی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ وہ ایک محنتی ،دینانتدار انسان ہیں ،ان کے خلاف جو بیانات جاری ہوا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :