حکومت ملازمین کے مسائل حل کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،آئے روز بلند وبانگ نعروں سے ملازمین کو مستقل کردیاجاتا ہے، پر مستقل نہیں کیا جاتا بلکہ اُن کے حق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے

مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر وسابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جون 2018 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حکومت ملازمین کے مسائل حل کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،آئے روز بلند وبانگ نعروں سے ملازمین کو مستقل کردیاجاتا ہے، پر مستقل نہیں کیا جاتا بلکہ اُن کے حق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے اکلاس سے فارغ کیے جانے والے محکمہ جنگلات کے 32ڈپو گارڈز کا مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر وسابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اکلاس ملازمین کے چار نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو آزادکشمیر بھر سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، حکومت کے لیے افسوس کی بات ہے کہ ضلع نیلم اور مظفرآباد کے ملازمین کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث دربار شاہ عنایت ولی پر افطار وسحری کرنے پر مجبور ہیں اور حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہوتی نہیں ہوتی ،اُن کا مزید کہنا تھا کہ اکلاس سے سینکڑوں ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کیا گیا مگر ان 32ڈپوگارڈز کے ساتھ ظلم وناانصافی کی گئی ان ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی گئیں ہیں ،ان کے بچے بھوکے مر رہے ہیں عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہیں ہم حکومت سے مطالبات کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کے مطالبہ پر عمل درآمد کروائے تاکہ یہ لوگ بھی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنی عیاشیاں کم کرکے ملازمین کی توجہ دیں ۔چیف سیکرٹری ذاتی دلچپسی لیتے ہوئے ان غریب ملازمین کے مسائل حل کریں۔

متعلقہ عنوان :