آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کا ایک تعزیتی اجلاس

بدھ جون 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت سٹی صدر شیخ مقصود احمد منعقد ہوا ،اجلاس میں مسلم کانفرنس سٹی کے نائب صدر شبیر قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی اجلاس میں مشتاق قریشی سجاد قریشی ،سید غلام مصطفی شاہ نقوی ،جہانگیر عباسی ،فیضان مغل ،قیاس الدین کھوکھر،ندیم ملک،خوشحال عباسی ،،ریاض بلہاچی ،خواجہ نعمان عزیز،شیخ خورشید ،یاسر علی ،وارث علی ،ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبیر قریشی جماعت کا ایک عظیم اثاثہ تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،شبیر قریشی اور اُن کے خاندان نے ہمیشہ اپنی جماعت مسلم کانفرنس اور اس کے صدر سردارعتیق احمد خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ،مرحوم انتہائی ملن نثار ،خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ مرحوم کا تعزیتی ریفرنس رمضان کے بعد کیا جائے گا جس میں صدر مسلم کانفرنس کے علاوہ دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

،تعزیتی اجلاس کے آخرمیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے صبر کے لیے بھی دعا کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :