13 ویں آئینی ترمیم آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ‘ان آئینی ترامیم سے آزاد کشمیر حکومت با اختیار اور عوامی امنگوں کے مطابق کام کر سکے گی ‘ وزیر اعظم فاروق حیدر نے خطہ کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو آئینی ترامیم کرا کر مکمل کر دیا ہے

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 6 جون 2018 16:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ 13ویں آئینی ترمیم آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ان آئینی ترامیم سے آزاد کشمیر حکومت با اختیار اور عوامی امنگوں کے مطابق کام کر سکے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطہ کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو آئینی ترامیم کرا کر مکمل کر دیا ہے ‘اب کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ رشتے مزید مضبو ط ہونگے آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت قائد پاکستان میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی کابینہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی انتھک کوششوں کو سرہاتے ہوئے ایکٹ 74میں ترامیم ایکٹ منظور کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ، صدر ڈسٹرکٹ بار سید عبدالوحید گردیزی ایڈووکیٹ ، سردار افتخار بیگ ایڈووکیٹ ، و سیاسی رہنما بھی موجود تھے ۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ آئینی ترامیم میں کامیابی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ایک بڑی کاوش ہے اس کے لیے گزشتہ 45سالوں سے آزاد کشمیر کی حکومتوں سے اس کی ترمیم میں کوشش کی لیکن یہ سہرا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو گیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ کونسل خاتمے کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے کیوں کہ کشمیر کونسل سے ان کے بہت سے مفادات وابستہ ہیں اور وہ یہ چاہتے کہ یہ اختیار ان سے شفٹ ہو کر آزاد کشمیر کے سپرد ہو لیکن جس آدمی کی نسبت صحیح اور وہ خلوص کے ساتھ اللہ کی مخلوق کو آسانیاں پہنچانے کے لیے کوششیں کر ے تو اللہ ضرور اس کی مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ختم نبوت کا بل ، این ٹی ایس کا نفاذ ، پبلک سروس کمیشن کا قیام جیسے اقدامات کر کے ریاست کو مضبوطی کیطر ف لے جایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی ۔