Live Updates

آزادکشمیر کے آئینی پیکج میں خواتین کی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، قانون ساز اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دینے کیلئے حالیہ آئینی ترمیم میں یہ معاملہ طے کیا جائے

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما پروفیسر تقدیس گیلانی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 6 جون 2018 16:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے آئینی پیکج میں خواتین کی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، قانون ساز اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دینے کے لیے حالیہ آئینی ترمیم میں یہ معاملہ طے کیا جائے، قانون ساز اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس اضافے کے ساتھ سابقہ ادوار میں ریاستی سیاسی جماعتوں کے لیڈرزجو نعرے لگاتے رہے ہیں آج ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ آزادکشمیر میں ایکٹ 74 میں ترامیم کی گئی ہے ہم ان ترامیم کا خیرمقدم کرتے ہیں جن سے ریاستی عزت و وقار اور اختیار میں اضافہ ہوتا ہے اور ایسی ترامیم کا ساتھ نہیں دینگے جن سے ریاست کی حیثیت پر کوئی فرق پڑتا ہو، محترمہ تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں نہ ہونے کے برابر ہیں جس باعث خواتین کے حقوق پر ریاست میں کوئی کام نہیں ہورہا، اس لیے ہم حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئینی ترامیم میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ خواتین کی نمائندگی حکومت میں موثر ہوسکے، اور خواتین میں پایا جانیوالا احساس محرومی بھی ختم ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات