محکمہ جنگلات کو نقصان کے تعین کیلئے کمیٹی قائم، محکمہ تعلیم کی الاٹ منٹ بوگس نکلی

اعلیٰ حکام کا اظہار لا علمی ‘ا لاٹمنٹ کی منسوخی کے لئے حکومت کو تحریک کر دی گئی

بدھ 6 جون 2018 16:07

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ جنگلات کو ہونے والے نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی قائم، محکمہ تعلیم کی الاٹ منٹ بوگس نکلی اعلیٰ حکام نے لا علمی کا اظہار کر دیا۔ لاٹمنٹ کی منسوخی کے لئے حکومت کو تحریک کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٖڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں محکمہ جنگلات کے زیر استعمال57 کنال زمین خالصہ سرکار ہے جس پر محکمہ جنگلات 70 سال سے دفاتر رہائش نرسریاں قائم ہیں۔

1960 میں کمشنر عاشق حسین نے محکمہ جنگلات کے زیر استعمال زمین کی توثیق کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کو ہائی سکول کے لئے کم ازکم 20 کنال کا رقبہ درکار ہے۔ سرف 5 کنال کی جعلی الاٹمنٹ کر کے محکمہ جنگلات کو متاثر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے پاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے نواح میں دو کنال سے زائد کا رقبہ خالصہ سرکار موجود ہ ہے۔ عدالت عالیہ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود سرکاری رقبہ پر قبضے کی کوشش توہین عدالت ہے۔ جبکہ وزارت تعلیم اور سیکرٹریٹ تعلیم نے ہائی سکول کے لئے جنگل کی اراضی کی الاٹمنٹ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے حکومت آزاد کشمیر کو جعلی الاٹمنٹ کی منسوخی کے لئے تحریک کر دی ہے۔