ریاستی بیوروکریسی میں ڈاکٹر سید آصف شاہ عطیہ خداوندی ہیں‘بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ان کی خدمات قابل تعریف و تقلید ہیں ‘ بحیثیت صدر آزادکشمیر ان کی کارکردگی اور خدمات پر انہیں خراج تحسین و اعتماد کا اظہار کرتا ہوں

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا ماحولیات کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاستی بیوروکریسی میں ڈاکٹر سید آصف شاہ عطیہ خداوندی ہیں ۔بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ان کی خدمات قابل تعریف و تقلید ہیں میں بحیثیت صدر آزادکشمیر ان کی کارکردگی اور خدمات پر انہیں خراج تحسین و اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تغیر و تبدل کے باعث ہمیں مختلف مشکلات و چیلنجز کا سامنا ہے مگر یہاں ریاستی بیوروکریسی میں امید کی کرن ڈاکٹر سید محمد آصف شاہ کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ادارے صحیح ڈگر پر چل رہے ہیں اور بہت سے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے ساتھ ترقی کا پہیہ پوری برق رفتاری سے منازل کی طرف رواں دواں ہے ۔جس کا کریڈٹ (اے سی ایس)ڈویلپمنٹ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے مجھے بے پناہ خوشی و مسرت ہوتی ہے جب میں ان کے کسی پروگرام و تقریب میں جاتا ہوں میں ان کی مزید ترقی و درازی عمر کیلئے دعا گو ہوں ۔

متعلقہ عنوان :