عتراض شدہ بلات 10جون تک وصول کئے جائیں گے ‘پاس بلوں کے چیک14 جون تک اکونٹس آفس سے جاری ہونگے ‘اکائونٹس آفس سے جاری ہونے والے جملہ چیک ہا 20 جون تک ہرصورت کلیئرکرلیںنہیں تو لیپس ہوجائیں گے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ کی جملہ آفیسرزربران و اکائونٹنٹ صاحبان کوہدایت

بدھ 6 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے کہاہے کہ اعتراض شدہ بلات 10جون تک وصول کئے جائیں گے اس طرح پاس ہونے والے بلات کے چیک14 جون تک اکونٹس آفس سے جاری ہونگے اکائونٹس آفس سے جاری ہونے والے جملہ چیک ہا 20 جون تک ہرصورت کلیئرکرلیںنہیں تو لیپس ہوجائیں گے اور بجٹ ضائع ہوجائے گا۔

مالی سال کے اختتام کے سلسلہ میںاکونٹس آفس کی ٹائمنگ صبح9 بجے سے شام 6 بجے تک کردی گئی ہے تاکہ بلات پرکارروائی بروقت ہوسکے۔ جملہ آفیسرزربران و اکائونٹنٹ صاحبان کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بلات کے جاری شدہ چیکس کی بروقت وصولی کویقینی بنائیں تاکہ ان کی بنک سے ادائیگیاں بروقت ہوسکیں۔ محکمہ حسابات سے بروقت جاری شدہ چیک ہونے کے باوجود مختلف محکمہ جات ان چیکوں کی بروقت ادائیگیاں نہیںکرتے لہذااکونٹس آفس سے جاری ہونے والے چیکوں کی وصولی اور بنک سے ادائیگیوں کوہرصورت یقینی بنایاجائے اور محکمہ حسابات سے حساب فہمی بھی کریں تاکہ کہیں کوئی غلط اندراج یا زائد اخراجات ہوں تو اس کی بھی بروقت درستگی کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

نیز اعتراض شدہ بلات 10 جون شام 6 بجے تک اعتراض کے جواب کے ہمراہ فوری طورپرجمع کروائے جائیں تاکہ بلات پرتحت ضابطہ کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :