میرپور میں بارش اور آندھی طوفان کے باعث بجلی کی مختلف لائنیں ٹوٹ جانے کے باعث میرپورشہراور گردونواح میں بجلی کی بندش رہی جسے محکمہ برقیات کے عملہ نے رات گئے ٹھیک کرلیا‘ایکسین برقیات میرپور زیاد اکبر کا بیان

بدھ 6 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ایکسین برقیات میرپور زیاد اکبر نے کہاہے کہ گذشتہ رات میرپور میں بارش اور آندھی طوفان کے باعث بجلی کی مختلف لائنیں ٹوٹ جانے کے باعث میرپورشہراور گردونواح میں بجلی کی بندش رہی جسے محکمہ برقیات کے عملہ نے رات گئے ٹھیک کرلیا۔ اس کے باوجود بھی بعض علاقوں میں بجلی کی لائنوں کے ٹوٹنے کی شکایات موصول ہورہی ہیںجسے محکمہ برقیات کاعملہ ہنگامی بنیادوں پرٹھیک کررہاہے۔

میرپورشہر میں گذشتہ رات سے بجلی کی فراہمی لوڈشیڈنگ کے باعث نہیںبلکہ آندھی اور طوفان کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کی خرابی کے باعث بجلی بند رہی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ میرپورشہرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ شیڈول سے بھی کم ہورہی ہے جبکہ بارش کے باعث بجلی کے وولٹیج میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک اور شدیدگرمی کے باعث اپنی فالتوں بجلی جلانے سے گریز کریںبجلی کے غیرضروری استعمال کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہورہاہے۔

اگرصارفین گرمیوں کے دومہینوں میں محکمہ برقیات کے ساتھ بجلی کے غیرضروری استعمال میں تعاون کریں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کامسئلہ کافی حد تک حل ہوسکتاہے جس سے صارفین کے بلات بجلی میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوگی۔