بیس کیمپ کو با اختیار اور با وقار بنانے کے لیے آئینی اصلاحات میں راجہ فاروق حیدر اور عبدالرشید ترابی کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے‘جماعت اسلامی آزاد کشمیر

بدھ 6 جون 2018 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے آئینی اصلاحات کی تحسین اور اس کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے،بیس کیمپ کو با اختیار اور با وقار بنانے کے لیے آئینی اصلاحات میں راجہ فاروق حیدر اور عبدالرشید ترابی کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے،جماعت اسلامی نے آئینی اصلاحات کے حوالے سے کئی آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کیں،1998میں آئینی اصلاحات کا پرائیویٹ بل عبدالرشید ترابی نے تیار کیا جو اسمبلی ریکارڈ میں موجود ہے،فاروق حیدر خان اور عبدالرشید ترابی کی کوششوں اور کاوشوں سے کشمیریوں کا تشخص بحال ہوا،جماعت اسلامی کا کردار نکھر کر سامنے آیا ہے تاریخ میں ایسے مراحل پر پتہ چلتا ہے کہ کون کیا کردار ادا کررہا ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی تشخص کی بحالی اور آزاد خطے کو با اختیار اور باوسائل بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔