بھارت دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دے خشک سالی کی دھمکی دیوانہ پن ہے ‘بھارت پاکستان کو خشک سالی میں ڈبونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘کشمیری قوم نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ قربانی دے کر تحریک کو زندہ رکھا ہے

صدر بار بر ایسوسی حاجی محمد رفیق رحمانی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 6 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بھارت دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دے خشک سالی کی دھمکی دیوانہ پن ہے بھارت پاکستان کو خشک سالی میں ڈبونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے کشمیری قوم نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ قربانی دے کر تحریک کو زندہ رکھا ہے ‘اپنی مثال آپ ہے پانی کے دریاروں کا رخ اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان کی جانب ہے بھارت کا باپ بھی پاکستان کو خشک سالی سے دوچار نہیں کر سکتا بیت المقدس،شام، اور دیگر مسلم ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی مقبوضہ کشمیر میں جس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور نہتے مسلمانوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودرادیت دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار صدر بار بر ایسوسی حاجی محمد رفیق رحمانی نے صھافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے نہتے مسلمانوں کو آزادی ہر حال میں ملے گئی پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کی مسلح افواج کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستان کی قوم نے دہشت گردی کی مد میں ہزاروں جانوں کے نذرانے دے کر ملکی سلامتی کو قائم رکھاپاک فوج کے نوجوانوں کی بدولت پاکستان آج بھی پوری شان کے ساتھ اپنی منزل مقصود کو حاصل کر نے کیلئے کوشاں ہے پاک فوج کی ملکی سلامتی کیلئے دی جانے والی قر بانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا صدر بار بر ایسوسی حاجی محمد رفیق رحمانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے اپنے گرم خون سے پاکستان کی جڑوں کو سیراب کیا ملک کے خلاف جاری پراپوگینڈا اور دہشت گردی کر نے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم وقت آنے پر اپنا جان ومال سب قربان کر نے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں ہمیں بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی آواز بلند کر نا ہو گئی بھارتی مظالم نے پوری دنیا میں جمہوریت کا پول کھول دیا بیت المقدس،شام، اور دیگر مسلم ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی نہتے مسلمانوں کو آزادی ہر حال میں ملے گئی پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو قربانی پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے توبھی کم ہے ۔