ندا ڈار نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین بائولنگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ڈار نے سری لنکا ویمن کے خلاف 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر سنگ میل عبور کیا

بدھ 6 جون 2018 16:07

کوالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان ویمن ٹیم کی سپنر ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں بہترین بائولنگ کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے گزشتہ روز ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی سعدیہ یوسف کا ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین بائولنگ کا ریکارڈ توڑ دیا، سعدیہ نی2013ء میں آئرلینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 4 وکٹیں لیکر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں اننگز میں بہترین بائولنگ کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کی سیٹرتھویٹ کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ء میں انگلینڈ ویمن کے خلاف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔