فردوس اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام 53 مستحقین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں

بدھ 6 جون 2018 16:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) فردوس اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فردو س کالونی ناظم آباد میں مستحقین میں سلائی مشین کی 12 ویں سالانہ تقسیم کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 مستحقین کو باعزت روزگار کے لئے سلائی مشین تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے فردوس اتحاد کے سیکریٹری حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ مستحقین میں سلائی مشین تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر محفوظ الحق نے کہاکہ نادار اور مفلوک الحال لوگوں کی داد رسی عبادت ہے، فردوس اتحاد نے ماہ صیام میں مستحقین کی داد رسی کے لئے تقریبات کا انعقاد کرکے ایک مثال قائم کرتی آرہی ہے۔ اس موقع پر فردوس اتحاد کے سیکریٹری حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ ہمارا مقصد مستحق و نادار افراد کو روز مرہ زندگی گزارنے کے لئے باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال اسے مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :