ْسحر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اولڈ ہاؤس میں رہائش پذیر بزرگ افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر

بدھ 6 جون 2018 16:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سحر فاؤنڈیشن کی طرف سے کراچی کے مقامی اولڈ ہاؤس میں رہائش پذیر بزرگ افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سحر فاؤنڈیشن کے چیئرمین افتخار غزالی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی نئی نسل مغرب کی تقلید کرتے ہوئے اپنے والدین کو بے سہارا چھوڑ دینے کی بڑھتی ہوئی روش تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزرگ اور معمر شہری ہمارا قیمتی اثاثہ اور ان کی نگہداشت وکفالت ہمارا سماجی فریضہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں قائم اولڈہاؤس کے منتظمین کی خدمات قابل توصیف ہے۔ اس موقع پر سحر کے چیئرمین نے بزرگوں کو عید کے سلسلے میں تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :