وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 143 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل، 4 امیدواروں نے جمع کروا دیئے

بدھ 6 جون 2018 16:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 143 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جبکہ 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

بدھ تک اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ این اے 53 سے 36 اور این اے 54 سے 73 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جبکہ این اے 52 سے ایک، این اے 53 سے 2 اور این اے 54 سے ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون ہے۔