بلوچستان اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کے تقرر کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل یا پرسوں ہوگا

بدھ 6 جون 2018 16:09

بلوچستان اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کے تقرر کے لئے الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بلوچستان اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کے تقرر کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل جمعرات یا پرسوں جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد یہ معاملہ سپیکر کو بھجوا دیا گیا جو اب الیکشن کمیشن کو نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے چار نام ارسال کریں گے جس میں سے الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی میں بھی پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے فیصلہ نہ ہو سکا جبکہ حکومتی کمیٹی ممبران نے کمیٹی اجلاس کا ہی بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد سپیکر کے پاس معاملہ چلا گیا جو الیکشن کمیشن کو خط ارسال کریں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے چھ ناموں میں سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق جمعہ تک دونوں صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ کا تقرر کرنا ہے۔