بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

بدھ 6 جون 2018 16:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :