دختران ملت کی آسیہ اندرابی اوران کی ساتھیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی مذمت

بدھ 6 جون 2018 16:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںدختران ملت نے اسلام آباد کی ایک عدالت کی طرف سے پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر کو دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ آسیہ اندرابی اوردیگر پارٹی رہنمائوںکو آٹھ روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کرنے کیلئے سرینگر سینٹرل جیل سے اسلام آباد لایاگیا جہاں انہیںپولیس نے دن بھر اسلام آباد پولیس اسٹیشن میں نظربند رکھنے کے بعد چار بجے کے قریب عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کے جج نے پولیس کی درخواست پر حریت رہنماء اور انکی ساتھیوں کو دس روزہریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ترجمان نے آسیہ اندرابی اور دیگر کو پولیس ریمانڈ پر دینے اوران کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔