ماسٹرکارڈ نے نیمار اور لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی اسکیم واپس لے لی

بدھ 6 جون 2018 16:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ماسٹرکارڈ نے نیمار اور لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی اسکیم واپس لے لی، اس اسکیم کے تحت برازیل اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے ہر گول پر اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں 10 ہزار میلز دی جاتیں۔

(جاری ہے)

یہ اسکیم مارچ 2020 تک جاری رہتی مگر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی تنقید کی گئی، خود برازیل کے کوچ ٹائٹ نے بھی اس پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انفرادی پلیئرز پر دبائو بڑھے گا۔ اب ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ اسکیم ختم کی جا رہی ہے،اس کی جگہ رواں برس یو این فوڈ پروگرام کیلیے ایک ملین میلز کا عطیہ دیا جائے گا۔۔