چین کی پروفیشنل فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایک 45 سالہ شخص نے گول کردیا

بدھ 6 جون 2018 16:14

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) چین کی پروفیشنل فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایک 45 سالہ شخص نے گول کردیا۔ژینگ یی ایک تیسرے درجے کے کلب شینگ یان اربن کے اسپانسر ہیں، وہ خود بھی ایک سابق فٹبالر رہ چکے مگر گذشتہ ماہ ہی انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا، اب انھوں نے یابیان بیگوئے کلب کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے آخر میں پنالٹی اسپاٹ سے گیند کو جال میں پہنچاکر 4-0 کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ گول 44 برس اور 327 دن کی عمر میں کیا جوچینی پروفیشنل فٹبال میں ایک ریکارڈ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :