لیبیا، غیر ملکی فضائی حملہ ، 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

بدھ جون 16:18

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) لیبیا میں غیر ملکی فضائی حملے میں چار مشتبہ دہشتگرد مارے گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیائی حکام نے بتایا کہ بنی ولید میں داعش گروپ کے ایک ہیڈ کوارٹر کو نامعلوم غیر ملکی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ امریکی ڈرون حملہ تھا کیونکہ اس علاقے میں لیبیائی سکیورٹی فورسز فضائی حملہ نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :