تاپسی پنو کا نواز الدین صدیقی کیساتھ تھرلر فلم میں کام کرنے سے انکار،نواز الدین صدیقی کی تردید

یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں،میں کبھی کسی تھرلر فلم کا حصہ نہیں رہا،ٹویٹ

بدھ 6 جون 2018 16:27

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے تھرلر فلم میں اداکارہ تاپسی پنو کے ان کیساتھ کام کرنے سے انکار بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آ رہی تھیں اداکارہ تاپسی پنو نے نئی فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی کے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے،گزشتہ روز اداکار نوازالدین صدیقی نے ٹویٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ تاپسی پنو نے تھرلر فلم میں میرے ساتھ کام سے انکار کرنے کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ میں یہ واضح کر دوں کہ میں کبھی کسی تھرلر فلم کا حصہ ہی نہیں رہا تو یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔نواز الدین صدیقی فلم ’’منٹو‘‘ میں دکھائی دیں گی

متعلقہ عنوان :