بینکوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے پے منٹ کارڈز کی شرح میں تین ماہ کے دوران 1.8 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

بدھ 6 جون 2018 16:31

بینکوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے پے منٹ کارڈز کی شرح میں تین ماہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) رواں سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے د وران مختلف بینکوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے پے منٹ کارڈز کی شرح میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پے منٹ کارڈز کی تعداد 39.3 ملین ریکارڈ کی گئی تھی جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 40.1 ملین تک بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کی جانب سے صارفین کو جاری کئے جانے والے پے منٹ کارڈز کی تعداد میں 1.8 فیصد یعنی 8 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :