قطر ہمسایہ ممالک کے بائیکاٹ کے ایک سال بعد دودھ کی پیداوار میں خود کفیل

بدھ جون 16:31

دوہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) زندہ قومیں سر اٹھا کر چلنے کی روش یوں اپناتی ہیں۔ ہمسایہ ممالک کی جانب سے سماجی بائیکاٹ کے ایک سال بعد ہی قطر دودھ کی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

پانچ جون 2017 کو سعودی عرب،، متحدہ عرب امارات،، بحرین اور مصر نے قطر سے تمام سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات ختم کر دیئے تو ملک میں غذائی بحران پیدا ہو گیا۔۔قطر کھانے پینے کی 80 فیصد اشیا سعودی عرب سے درآمد کرتا تھا جس میں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات بھی شامل تھیں۔ خوراک میں ایران اسکی مدد کو آیا لیکن دودھ کی پیداوار کے لئے قطر نے ایک سال میں دس ہزار گائیں امریکا سے منگوا کر صحرا کے بیچوں بیچ ائر کنڈیشند ڈیری فارم بنا لیا اور اب قطر دودھ کے معاملے میں خود کفیل ہے۔۔