اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے سینئر صحافی کو حراساں کیئے جانے کے معاملے پر سماعت دوسرے ہفتے تک ملتوی

بدھ 6 جون 2018 16:38

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے سینئر صحافی  کو حراساں کیئے جانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر صحافی کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جب سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے قیصر نے جواب داخل کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے نجی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی ارشد شریف کی درخواست پر سماعت کی فاضل بینچ نے جب سماعت شروع تو درخواست گزار کی جانب سے شعیب رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے دوران سماعت جواب داخل کروانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی واضح رہے کہ سینئر صحافی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے معاملے پر عدالت عالیہ اسلام آباد سے رجوع کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :