دریاں میں پانی کی قلت، کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

بدھ جون 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) موسمیاتی تبدیلوں کے باعث دریاں میں پانی کی شدید قلت ہو گئی جس سے کپاس کی پیداوار میں کمی کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات فصلوں کو متاثر کرنے لگے، شمالی علاقہ جات میں کم گرمی پڑنے سے دریاوں میں پانی کی سطح کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

قلتِ آب کے باعث کپاس کی بوائی کا ہدف اب تک حاصل نہیں کیا جا سکا۔کاٹن جنرز فورم کے مطابق سندھ میں کپاس کی بوائی اپنے ہدف سے 52 فیصد اور پنجاب میں 13 فیصد کم رہی جبکہ ملک بھر میں کپاس کی بوائی میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق بوائی کا ہدف حاصل نہ ہونے سے رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار بھی کم رہنے کا خدشہ ہے جس کے باعث کاٹن کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔۔