ترکی اور امریکہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ منبج میں استحکام لائیں گے،امریکی دفتر خارجہ

مشترکہ فیصلے امن و استحکام کے ضامن، منبج معاملے پر روابط جاری رہیں گے،ترجمان ہیتھر نوریٹ

بدھ 6 جون 2018 16:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ منبج میں استحکام لائیں گے،دوطرفہ مشترکہ فیصلے علاقے میں امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہیں، ترکی اور امریکہ کے مابین منبج معاملے پر روابط جاری رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں منبج میں استحکام کے قیام اور وہاں کے مکینوں کو خود مختار ی دینے کے حوالے سے بعض تبدیلیاں لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متحدہ امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے ہمراہ شامی علاقے منبج کے حوالے سے کیے گئے فیصلے مشترکہ فیصلے علاقے میں استحکام لائیں گے۔امریکی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے پریس کانفرس میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے 4 جون کو واشنگٹن میں مذاکرات کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں منبج میں استحکام کے قیام اور وہاں کے مکینوں کو خود مختار ی دینے کے حوالے سے بعض تبدیلیاں لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم PKK کے شام میں بازو وائے پی جی کے دریائے فرات کے مشرقی کنارے تک پیچھے ہٹنے پر توجہ مبذول کرانے والی ترجمان کا کہنا ہے کہ "جیسا کہ معاہدے میں طے پایا ہے وہ لوگ اس پر عمل درآمد کریں گے۔ترجمان نے منبج کے معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ"شرائط پورا ہونے پربعد کی کاروائیاں کی جائینگی۔دوسری جانب نوریٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے مابین اس معاملے پر روابط جاری رہیں گے۔