ملائشین عوام کا جذبہ خیر سگالی،قرض اتارو ملک سنوارو کی نوید ’

امید فنڈ‘1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقم جمع

بدھ 6 جون 2018 16:39

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حکومت ملیشیا کی جانب ستے قائم کردہ ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے’امید فنڈ‘ میں عوام نی1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقوم جمع کرو دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشین عوام نے جوش و جذبے سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت ملیشیا نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلیے ایک" امید فنڈ" قائم کیا تھا جس میں عوام نے 1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقوم جمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت ملیشیا نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلیے ایک" امید فنڈ" قائم کیا تھا جس میں عوام نے 1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقوم جمع کروائی ہیں۔محکمہ اقتصادیات کے مطابق ،"امید فنڈ" کے قیام کے پہلے روز عوام نے 1 اعشاریہ 76 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی تھی ۔یاد رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور حکومت میں ملکی قرضے کی رقم 252 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی جس کے بعد وزیراعظم مہاتیر محمد نے عوام کی حمایت سے ایک امید فنڈ قائم کیا تھا تاکہ ملکی قرضوں کی ادائیگی میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :