عراق ، داعش مخالف آپریشن ،

15دہشت گرد ہلاک، آخری دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے تک جاری رکھا جائیگا، حکام

بدھ جون 16:39

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) عراق میں داعش مخالف آپریشن میں 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آپریشن آخری دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے تک جاری رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاروائی علاقے کے تحفظ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے والے ایک حملے کے بعد شروع کی گئی جو کہ اختتام الہفتہ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

عراقی شہر صلاحدین میں دہشت گرد تنظیم داعش مخالف آپریشن میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

صلاحدین ضلعی اسمبلی کے سیکورٹی کمیشن کے رکن مہدی طاقی کا کہنا ہے کہ "صلاحدین سے منسلک ثمارہ تحصیل کے جوار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاروائی کی گئی، جس دوران 15 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے۔"طاقی کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی علاقے کے تحفظ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے والے ایک حملے کے بعد شروع کی گئی جو کہ اختتام الہفتہ تک جاری رہے گی۔