ایران، فورسز اور دہشت گردوںمابین جھڑپ، 2سرحدی محافظ جاں بحق، کثیر تعداد میں دہشت گرد بھی ہلاک

بدھ 6 جون 2018 16:39

سردشت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ایران میں سردشت کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2سرحدی محافظ جاں بحق ہو گئے، کثیر تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سردشت میں سکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ میں 2 سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے۔

ایران کے شہر سردشت میں سکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ میں 2 سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے جنوبی شہر سردشت میں کل مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب ایران کے سرحدی محافظوں اور دہشت گردوں کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں یوسف پیرانیا ور محبوب قربانی نامی دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر کے مطابق جھڑپ میں کثیر تعداد میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔خبر میں دہشت گردوں کے گروپ کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ علاقے میں اس سے قبل بھی ایرانی فوجیوں اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی ایرانی شاخ PEJAK کے رکن دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں۔