بھارت، وبائی امراض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،صفائی ستھرائی صورتحال ناگفتہ بہ

محکمہ صحت پر سکتہ طاری،تمام محکموں کے تعاون ہی سے وبائی امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے، سی ایم او ڈاکٹر وی بی سنگھ

بدھ 6 جون 2018 16:39

وارانسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بھارت میں وبائی امراض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، صفائی صورتحال پر محکمہ صحت پر سکتی طاری ہو گیا،تمام محکموں کے تعاون ہی وبائی امراض پر قابو پانے کا سبب بن سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وبائی امراض کے پھیلاو،شہر سے لے کر گائوں تک صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہ صورتحال اور پانی کی فراہمی کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے محکمہ صحت سکتے میں ہے۔

نالوں میں گندگی،کوڑوں کے ڈھیراور مچھروں کی بھرمارسے وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وبائی امراض کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی نے شہری اور دیہی میڈیکل یونٹس کو الرٹ کرتے ہوئے بلدیات کو گاں و محلوں میں صفائی نظام درست کرنے اورصاف ستھرا پانی سپلائی کرنے کا پابند بنایا ہے۔ سی ایم او ڈاکٹر وی بی سنگھ نے کہا کہ تمام محکموں کے تعاون سے ہی وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

فی الحال موسمی تبدیلی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض کا موسم یکم اپریل سے ستمبر تک رہتا ہے لیکن عموماجولائی سے ہی آغاز ہوجاتا ہے۔ اس درمیان جولائی سے اکتوبر تک ڈینگو کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :