واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے

بدھ 6 جون 2018 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔بدھ کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد144900کیوسک اور اخرج 70000 کیوسک ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد70100 کیوسک اور اخراج70100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد44100کیوسک اور اخراج30000 کیوسک اوردریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 60500کیوسک اور اخراج47900 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ڈیم میں ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1412.98 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.421 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1091.20 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.229ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 639.80فٹ،ڈیم ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.021 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :