سندھ کی نگراں کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار

بدھ 6 جون 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سندھ میں نگراں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے زیر گردش کئی ناموں پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلی فضل الرحمان کے پاس کابینہ کی تشکیل کے لئے درجنوں ناموں کی فہرست موجود ہے جس پر غور جاری ہے تاہم اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کابینہ کے لئے زیر غور ناموں میں سیاسی جماعتوں کے سفارشی ہونے پر اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ نگراں وزیراعلی فضل الرحمان مشاورت سے غیر جانبدار اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے حامی ارکان کے انتخاب کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ آئینی طور پر کابینہ میں 18 وزرا، 5 مشیران اور معاون خصوصی مقرر کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :