بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی نجدیت ویہودیت کے گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے،افتخارغزالی

بدھ 6 جون 2018 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سحر فاؤنڈیشن،کراچی یوتھ اسٹڈی سرکل کے اشتراک سے مشرف کالونی میں القدس سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے سحرکے چیئر مین افتخارغزالی نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور آزادی کی راہ میں رکاوٹ آلِ سعوداور عرب لیگ کی پراسرارزبان بندی ہے۔انہوںنے کہاکہ 33ملکوں کی فوج دھنیا،پودینہ کی پیداوارکے لئے بنائی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عالم اسلام کے رنگیلے حکمرانوں سے خیر کی توقع عبث ہے۔

(جاری ہے)

سیمینا رسے نامورقانون دان بیرسٹر سفی عالم انصاری نے کہاکہ فلسطینی عوام کی آزادی قوم پرستی سے نہیں بلکہ ملی وحدت اور یکجہتی سے ممکن ہے مگر آل سعودقطر اور یمن کے وجودکومٹانے میں توانائی صرف کررہاہے۔جبکہ فسلطین کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی انکا ایجنڈانہیں ہے۔

سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے یوتھ اسٹڈی سرکل کی ڈپٹی کنوینرانیلہ سومرونے کہاکہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی نجدیت ویہودیت کے گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے۔سیمینارمیں حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کروائیں اور فلسطینی مسلمانوں پرجاری وحشیانہ جارحیت وبربریت وبیہمیت کے خلاف عالمی فورم میں بھر پورآوازبلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :