الیکشن کمیشن نے بیان حلفی کے متن کی تیاری شروع کر دی

بدھ 6 جون 2018 16:43

الیکشن کمیشن نے بیان حلفی کے متن کی تیاری شروع کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سپریم کورٹ کا حلف نامہ سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بیان حلفی کے متن کی تیاری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے حلف نامہ کیمتن کوحتمی شکل دیناشروع کردیا ہے اور اسے چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کے بعدجمع کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔سماعت میں چیف جسٹس نے احکامات جاری کرتے الیکشن کمیشن کوایک گھنٹے میں بیان حلفی کامتن جمع کرانے کا حکم جاری کیا ۔