الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی خیبرپختونخوا اورسندھ سے سالانہ گوشوارے مانگ لئے

نگراں وزرائے اعلی اوروزراء حلف اٹھانے کے تین روزکے اندر گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ،ْحکام

بدھ 6 جون 2018 16:45

الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی خیبرپختونخوا اورسندھ سے سالانہ گوشوارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اورسندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا سے سالانہ گوشوارے مانگ لئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اورسندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا سے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اس کے علاوہ نگراں وزرائے اعلی اور وزرا سے منقولہ غیرمنقولہ جائیداد اورواجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نگراں وزرائے اعلی اوروزراء حلف اٹھانے کے تین روزکے اندر گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔