چین ،ْ 98 سالہ قدیم عمارت کو اٴْس کے اصل مقام سے 54 میٹر کے فاصلے پر 90 ڈگری کے زاویئے پر گھما کر رکھ دیا گیا

بدھ 6 جون 2018 16:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) چین میں ایک 98 سالہ قدیم عمارت کو اٴْس کے اصل مقام سے 54 میٹر کے فاصلے پر 90 ڈگری کے زاویئے پر گھما کر رکھ دیا گیا۔چائنا گلوبل ٹیلیویڑن نیٹ ورک (سی ٹی جی این) کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک ٹائم لیپس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح ایک 98 سالہ قدیم عمارت کو 54 میٹر کی دوری پر رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

شنگھائی میں واقع سالوں قدیم اس عمارت کی جگہ ایک نئے کمرشل کمپلیکس کی تعمیر ہونی تھی جس کیلئے اس عمارت کو مسمار کیا جانا تھا تاہم انجینئرز نے اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اسے توڑنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس عمارت کی منتقلی کا عمل رواں برس 13 اپریل میں شروع کیا گیا جو رواں ماہ یکم جون کو اختتام کو پہنچا۔سی ٹی جی این کے مطابق اس عمارت کو 54.322 میٹر کی دوری پر 89.6 (تقریباً 90) ڈگری پر گھما کر رکھ دیا گیا ہے۔منتقل کیے جانی والی اس عمارت کو نئے کمپلیکس کے آفس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔شنگھائی کنسٹرکشن گروپ کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ اس عمارت کو گائیڈ ریل کے ساتھ کمپیوٹر کنٹرولڈ ہائیڈرالک مشین کے ذریعے کھسکایا گیا۔

متعلقہ عنوان :