محکمہ جنگلات کے دفاتر جلانے والے محکمہ تعلیم کے ماسٹروں اور بلوائیوں کیخلاف وزیر اعظم کے حکم پر انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج

پولیس نے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا ‘متعدد نے سپیکر اسمبلی کی ملی بھگت سے قبل از وقت عبوری ضمانتیں کروا لیں بلوائیوں میں سپیکر چیمبر کا ٹیلی فون آپریٹر عتیق الرحمان بھی شامل

بدھ 6 جون 2018 16:45

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ جنگلات کے دفاتر جلانے والے محکمہ تعلیم کے ماسٹروں اور بلوائیوں کے خلاف وزیر اعظم کے حکم پر انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج، پولیس نے 09 مجرمان کو گرفتار کر لیا متعدد نے سپیکر اسمبلی کی ملی بھگت سے قبل از وقت عبوری ضمانتیں کروا لیں۔ بلوائیوں میں سپیکر چیمبر کا ٹیلی فون آپریٹر عتیق الرحمان بھی شامل، عوامی حلقوں کا پولیس کی کاروائی پر اظہار تشکر۔

تفصیلاتم کے مطابق دو دن قبل محکمہ تعلیم کے ماسٹروں اور مسلم لیگ ن کے بلوائیوں نے محکمہ جنگلات کی اراضی ہتھیانے کے لئے محکمہ جنگلات کے ضلعی ہیڈکواٹر اا?ٹھمقام پر حملہ کر کے دفاتر کوآگ لگا کر اور پتھرائو کر کے زمین بوس کر دیا تھا۔ جس پر سپیکر غلام قادر کے دبائو پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ا?زاد کشمیر نے بلوائیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا اور محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او عصمت شاہ کی تحریری درخواست پر سٹی تھانہ پولیس ا?ٹھمقام میں محکمہ تعلیم کے ماسٹروں اور مسلم لیگ ن کے بلوائیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

جن مجرمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان میں محمد قمر ولد عبدالرحیم، شیخ عتیق الرحمان ولد شیخ عبدالوحید، سعید صابری صدر معلم، صدام حسین ولد عبدالرشید، امیر شیخ ولد غلام ربانی، شیخ بشیر ولد عبدالرحمان، لیاقت بٹ ولد یونس بٹ، حبیب الرحمان ولد عبدالرحمان، منصور بشیر ولد شیخ بشیر، جبکہ دیگر60 کے قریب افراد کے خلاف زیر دفعات 435/36۔

427/147۔184/149۔506 ضمن02اور06/ATA اے پی سی کیتحت پرچہ چاک کیا گیا ہے۔ ملزمان میں شیخ عتیق سپیکر چمبر کا ٹیلی فون ا?پریٹر ہے۔ جبکہ قمر احمد اے جے کے ٹیوٹا کا ملازم ہے۔ مجرمان نے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرو ا لی ہیں۔ آئندہ تاریخ پیشی 13 جون رکھی گئی ہے۔ مقامی رپورٹر راجہ ساجد کے مطابق بلوائیوں کی تعداد دو سو کے قریب تھی جن میں زیادہ تعداد محکمہ تعلیم کے ماسٹروں کی تھی۔

عزیز مارشل ، شکور بانڈے، حنیف خواجہ جوکہ مقامی سکول میں ٹیچر تھے وہاں موجود تھے اوراتوار کے دن سوچی سمجھی سازش کے تحت حملہ کیا گیا ہے۔ مجرمان پندرہ سے بیس نے سپیکر اسمبلی کی مداخلت اور ملی بھگت سے قبل از گرفتاری صبح چھ ساڑھے سات بجے کے قریب عدالت کے کمروں میں گھس کر عبوری ضمانت کروا لی ہے۔ جبکہ تھانہ پولیس ا?ٹھمقام نی09 مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سپیکر چمبر کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ جنگلات کے حکام پر ایف آئی آرختم کرنے کے لئے دبائو ڈالا جا تا رہا لیکن وزیر اعظم کے حکم پر ضلعی انتظامیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجرمان کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ سپیکر غلام قادر نے متعلقہ حکام کو سپیکر چمبر طلب کیا لیکن فرض شناس آفیسران نے سپیکر چمبر جانے سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ محکمہ جنگلات کی ایف آئی آر میں 65لاکھ روپے کے نقصان اور70سال پرانے ریکارڈ جلانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن آزاد ذرائع کے مطابق کم ازکم دو کروڑ روپے کی ا ملا ک جلائی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے حکم پر نیلم میں امن امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کے اضافی سکواڈ بھی نیلم پہنچ گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نیوزیراعظم چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے بلوائیوں اور محکمہ تعلیم کے ملازموں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے۔