عوام کو لڑانے کیلئے محکمہ جنگلات اور تعلیم کے درمیان تصادم سپیکر غلام قادر کی سازش ہے‘ عوام کے مسائل ست توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ہتھکنٖڈے استعمال کئے جا رہے ہیں‘سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی بات چیت

بدھ جون 16:46

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے کہا کہ عوام کو لڑانے کے لئے محکمہ جنگلات اور تعلیم کے درمیان تصادم سپیکر غلام قادر کی سازش ہے۔ عوام کے مسائل ست توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ہتھکنٖڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے معزز اساتذہ کرام کسی کی سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں اساتذہ کرام کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

غلام قادر جھوٹ منافقت سے عوام کو لالی پاپ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

مذکور کی ذہنیت مفی اور تخریب کے لئے استعمال ہو رہی ہے جو کہ نیلم کے عوام کے لئے زہر قاتل ہے۔ ضلعی انتظامیہ تحمل سے کام لے عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی غلطی کر لی ہے لیکن اب فہم فراست کا مظاہرہ کریں بھائی چارے کی فضا کو بحال رکھیں جھوٹ منافقت کا دور اب دنوں کا مہمان ہے۔ محکمہ جنگلات ،محکمہ مال، محکمہ تعلیم ایشوز کو باہمی افہام تفہیم سے حل کریں عوام کو لڑانے کی پالیسی سے گریز کیا جائے۔ شاہ غلام قادر کی حکومت نیلم کی عوام کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے۔ معزز اساتذہ کرام اور معزز شہریوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائے انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار وقوع سے قبل تنازعہ کو ختم کر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔