رمضان المبارک میں زخیرہ اندوز خدا کا خوف کریں اور غریب شہریوں کو لوٹنابند کریں ‘رمضان کو کمائی کا مہینہ نہ سمجھا جائے ،انتظامیہ وزیراعظم فاروق حیدر کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کی بات چیت

بدھ جون 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں زخیرہ اندوز خدا کا خوف کریں اور غریب شہریوں کو لوٹنابند کریں ،رمضان کو کمائی کا مہینہ نہ سمجھا جائے ،انتظامیہ وزیراعظم فاروق حیدر کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں تاکہ عوام کورمضان میں ریلیف مل سکے،انتظامیہ دارالحکومت کے اندر گراں فروشوں کے راج کو ختم کرے۔

شہریوں کو بھی چاہیے کہ زایدقیمت وصول کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کو شکایت کی جائے تاکہ انتظامہ بروقت کارروائی کرے،سبزی اور پھل فروٹ کی دوکانوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ پرعملددرآمد نہیں ہو رہا ہے عملدرآمد کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ حکومت کی بدنامی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو سہولیات مل سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایکٹ 74ء میں ترمیم آزاد کشمیر کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ اور راجہ فاروق حیدر کا خواب تھا جس سے مسلم لیگ ( ن)نے مدبرانہ فیصلے کر کے پورا کیا،اس فیصلے سے خطے میں خوشحالی آئی گی بلکہ ایک بااختیار حکومت ہی بہتر طور پر عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کر سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو با اختیار بنانے پر قائد پاکستان میا ں محمد نواز شریف،، راجہ فاروق حیدر خان کی دن رات کی انتھک محنت شامل ہے ۔جس کا کریڈٹ وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے ۔